دعوتِ مقالات
پس منظر/ تعارف: شعبۂ فکرِ اسلامی، تاریخ و ثقافت، کلیۂ عربی و علوم اسلامیہ ، علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی، اسلام آباد، قومی کمیٹی براے طبی اخلاقیات (NBC) اور قومی ادارہ براے صحت (NIH)، اسلام آباد کے تعاون سے فکر ِاسلامی پر دسویں بین الاقوامی کانفرنس بہ عنوان ”معاصر طبی اخلاقیات: تحدیات اور امکانات“ منعقد کر رہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد پیشہ ور ماہرین، محققین، پالیسی سازوں اور اس میدان میں مصروف کار طبقےکے لیے ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ طب و حیاتیات پر جدید مطالعات و ایجادات اور نئی پیش رفت کے اخلاقی، قانونی، اور سماجی پہلوؤں اور مضمرات پر جامع بحث و مباحثہ میں شامل ہو سکیں ۔ کانفرنس میں اسلامی نقطۂ نظر سے معاصر طبی اخلاقیات اور درپیش چیلنجز پر غور وفکر کیا جائے گا جس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ معاصر تحدیات میں اسلامی اخلاقی اصول کیسے راہ نمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
کے قانونی، سماجی، اور اخلاقی نقطہ ہاے نظر (CRISPR)جینیاتی انجینئرنگ اور کِریسپَر
انسان پر موضوعاتی تحقیق
زندگی کے خاتمے کا انسانی فیصلہ اور انتہائی نگہداشت
عوامی صحت کی اخلاقیات
کی اخلاقیات (Stem Cells)جدید ٹیکنالوجیز اور اسٹیم سیلز
صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا کردار
پیشہ ورانہ طبی مہارت اور صحت کی نگہداشت کی اخلاقیات
اخلاقیات اور اعصابی ودماغی صحت
اعضا کا عطیہ ، منتقلی اور پیوند کاری
طبی و حیاتیاتی اخلاقیات کے مسائل : پاکستان کے تناظر میں خصوصی تجزیہ
کانفرنس کی تاریخ ، 22 ، 23 اکتوبر 2024
ملخص بھیجنے کے لیے آخری تاریخ: 20 اگست2024
ملخص کی قبولیت کی اطلاع: 31 اگست 2024
مکمل مقالہ بھیجنے کی تاریخ: 30 ستمبر 2024
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2024
چیف آرگنائزر
پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی
رابطہ نمبر:0092519573100, 0092519573101
mohyuddin.hashmi@aiou.edu.pkای میل
کانفرنس سیکریٹری
ڈاکٹر احمد عبدالرحمن
0092519573381رابطہ نمبر
icit@aiou.edu.pkای میل