تعارف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ بعد کے لوگوں کو دین سمجھانا اور ان کو درپیش مسائل کا حل پیش کرنا اس امت کے علماء کی ذمہ داری ہے ۔ ایسے نئے پیش آمدہ مسائل جن کا تذکرہ قرآن وسنت کے نص میں بالوضاحت موجود نہیں ، ان کا حل اجتہاد کی روشنی میں ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ گویا ختم نبوت کا معنی یہ ہوا کہ اس امت کے علماء ومجتہدین قیامت تک آنے والے غیر منصوص مسائل کا حل اجتہاد کرکے پیش کریں گے جبکہ سابقہ امتوں میں یہ کام انبیاء کرتے تھے کہ ہر علاقے اور ہروقت کے لیے الگ نبی مبعوث ہوتے تھے جو اس وقت کے درپیش مسائل کا حل پیش کرتے تھے ۔ پھر اسلام جب عجم میں پھیلا تو نت نئے مسائل سے مسابقہ پڑا جس کے باعث اجتہاد کی ضرورت مزید بڑھ گئی ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑی ہیں ، ان( کو تھامنے) کے بعد تم ہر گز گمراہ نہیں ہو گے : اللہ کی کتاب اور میری سنت” ۔ اس فرمان کی روشنی میں مسلمانوں کے ہاں قرآن و حدیث کی تحقیق کا پہلا پراجیکٹ شروع ہوا اور ابتداء میں عقلی مباحث میں الجھنے کے بجائے صرف نصوص کو اہمیت دی گئی اور ان کی حفاظت کا بھر پور اہتمام کیا ۔ لیکن اسلام جب عجم میں پھیلا تو اہل عجم کی طرف سے عقلیات کی بنیاد پر اسلام پہ کئی طرح کے اعتراضات کیے گیے اور بڑے بڑے چیلنجز سامنے آئے ۔ انہیں چیلنجز کا جواب دیتے ہوئے ایک طبقے نے نصوص کے ظاہری معنی پر اکتفا کیا اور دوسرے طبقہ نے نصوص کے بجائے محض عقلیات کی بنیاد پر استدلال کو پروان چڑھایا ۔ اہل سنت نے کوشش کی کہ اعتدال کے ساتھ ان چیلنجز کا جواب دیا جائے ۔ ان علمی کاوشوں کے نتیجہ میں علم الکلام جیسا وقیع علم دنیا میں متعارف ہوا۔ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی اسی اجتہاد کی ضرورت ہے۔
علامہ اقبال اوپن یو نی ورسٹی کے شعبہ فکرِ اسلامی، تاریخ و ثقافت کی کوشش رہی ہے کہ علم و تحقیق کے نئے زاویے سامنے لائے جائیں، چناں چہ اسی کے پیش نظر امسال شعبہ کی سالانہ کانفرنس کے لیے فکر اسلامی میں روایت و جدت : تاریخی و عصری تناظرکا عنوان منتخب کیا گیا ہے جس میں نہ صرف ان مباحث کے تاریخی سیاق کو اجاگر کرنا مقصود ہے بل کہ اسلامی دنیا کے مختلف خطوں میں ان موضوعات کے متعلق معاصرہ فکری پیش رفت سے آگہی اور ان کا تجزیہ بھی پیش نظر ہے۔ امید ہے اہل علم و فکر اس ضمن میں اپنے علمی مقالات کے ذریعے بھر پور شرکت کریں گے جو اس اہم عنوان پر ایک قابل قدر فکری پیش قدمی ہوگی۔
روایت و جدت اور جدیدیت : فکر اسلامی کے تناظر میں
روایت
اجتہاد و تحقیق
تجدید و اصلاح
جدت
جدیدیت
روایت اور جدت : تاریخی تناظر اور بنیادی تصورات
مسلم فکر میں روایت اور جدیدیت کے رجحانات: تاریخی مطالعہ
مسلم فکر میں جدیدیت سے متعلق بنیادی مباحث
اسلامی نصوص کی تشریح و تعبیر میں کلامی مکاتبِ فکر کے اسالیب
اسلامی علمیات میں جدیدیت کی ترویج میں فلسفہ یونان کے اثرات
معاصر مسلم فکر میں روایت اور جدیدیت کے مباحث: حدود اور وسعتیں
مغر ب میں جدیدیت کا آغاز: اسباب و محرکات اور تاریخی پس منظر
روایت و جدیدیت کے مغربی و مشرقی تصورات: تقابلی مطالعہ
بر صغیر کی مسلم فکر میں روایت پسند اور جدیدیت کےحاملین اور ان کے افکار: تجزیاتی مطالعہ
بر صغیر میں جدیدیت کے ناقدین اور اصلا ح پسند
عالم عرب میں جدیدیت اور روایت کے رجحانات
مغربی مسلم مفکرین میں روایت اور جدیدیت کے حاملین
اہم تاریخیں
کانفرنس کی تاریخ ، 13 ، 14 مارچ 2023
ملخص بھیجنے کے لیے آخری تاریخ: 15 فروری 2023
ملخص کے قبولیت کی اطلاع: 18 فروری 2023
مکمل مقالہ بھیجنے کی تاریخ: 28فروری 2023
پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی
ڈین /چیف آرگنائزر
ٹیلی فون: 92519573100, 92519573101
ای میل: mohyuddin.hashmi@aiou.edu.pk
ڈاکٹر طاہر اسلام
فوکل پرسن
ٹیلی فون: +92-51-9573374
ای میل: tahir.islam@aiou.edu.pk, icit@aiou.edu.pk
رجسٹریشن فیس
پاکستانی مقالہ نگاروں کے لیے آن کیمپس مقالہ پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن فیس: 2000روپے
پاکستانی مقالہ نگاروں کے لیے آن کیمپس مقالہ پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن فیس بمع رہائش:3000 روپے
پاکستانی مقالہ نگاروں کے لیے آن لائن مقالہ پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن فیس: 1000 روپے
انٹرنیشنل مقالہ نگاروں کے لیے آن لائن مقالہ پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن فیس: 50 ڈالر
انٹرنیشنل مقالہ نگاروں کے لیے آن کیمپس مقالہ پیش کرنے کے لیے رجسٹریشن فیس: 100ڈالر
فیس کی ادائیگی کےلیے بینک اکاؤنٹ
Title: Dean Faculty of Arabic and Islamic Studies
Bank and Branch:
First Women Bank Ltd, AIOU branch
Account No.: PK42FWOM0036025583310000