تین روزہ بین الا قوامی کا نفرنس

:اسلامی مالیات میں جدت و ارتقاء
پائیدار ترقی کے تناظر میں اصول و ضوابط اور اطلاقات

تاریخ : 1 ، 3 نومبر 2023

منتظمین

شعبہ فکر اسلامی،تاریخ وثقافت کلیۂ عربی وعلوم اسلامیہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

مقام

ڈبلیو ایم ذکی ہال، اکیڈمک کمپلیکس
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

علامہ اقبال اوپن یو نی ورسٹی کے شعبۂ فکرِ اسلامی، تاریخ و ثقافت ہمیشہ علم و تحقیق کے نئے زاویے سامنے لانے اور اہل علم کے لیے ان پر غور وغوض کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ اسی سلسلے میں امسال شعبہ کی سالانہ کانفرنس کے لیے “ـ اسلامی مالیات میں جدت و ارتقا: پاے دار ترقی کے تناظر میں اصول و ضوابط اور اطلاقات ” کا عنوان منتخب کیا گیا ہے۔ اسلامی مالیات کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اس کا حصہ روز بہ روز بڑھ رہا ہے۔ عالمی سطح پر پاے دا ر ترقی کے جو اَہداف مقرر کیے گئے ہیں، اس حوالے سے اسلامی مالیات کے شعبہ کا کیا کردار ہے اور اسے مزید بہتر کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ ان امور کا جائزہ لینے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا مقصد ماہرین، محققین، مالیاتی اداروں سے وابستہ افراد اور پالیسی سازوں کو اسلامی معاشیات اور اسلامی مالیات پر اپنے خیالات و تجربات کے تبادلہ کا موقع فراہم کرناہے تاکہ اسلامی مالیات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ اس کانفرنس کا مرکزی تخیل اسلامی معاشیات اور اسلامی مالیات کی صنعت میں جدّت اور تحقیق کو فروغ دینا ہے؛ اِسی طرح ڈیجیٹل بینکنگ اینڈ اسلامک فنانس، مالیاتی لین دین میں شفافیت، جدید اسلامی مالیاتی مصنوعات اور سود سے پاک معیشت میں مرکزی بینک کے کردار کے حوالے سے جدیدتحقیقات کو علمی منظر نامے پہ نمایاں کرنا بھی اِس کے خصوصی اہداف میں شامل ہے۔محققین، اساتذہ، پیشہ ورانہ افراد، اور پالیسی سازوں کو اس کانفرنس میں مقالہ جات پیش کرنے ا ور شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

اسلامی بینکاری کی مصنوعات و خدمات کا شرعی جائزہ

اسلامی بینکاری و مالکاری کی مصنوعات و خدمات
اسلامی بینکوں میں نئی مصنوعات و خدمات کا اجراء
مختلف اسلامی ممالک میں مصنوعات و خدمات کا تقابلی جائزہ
اسلامی بینکاری کے مسائل امکانات، اور اشکالات
اسلامی بینکاری کےحاملین اور ناقدین اور ان کے افکارکا تجزیاتی مطالعہ

عالمی اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی مصنوعات و خدمات

مالیاتی کاروبار اور خدمات کی نوعیت
عالمی صکوک مارکیٹ
اسلامی حصص مارکیٹ اور مالی استحکام
اسلامی فنڈز مارکیٹ
اسلامی اور روایتی فنڈز کا تقابلی جائزہ

اسلامی مالیات میں عالمی معیارات کے نفاذ اور شریعت سے مطابقت

الھیئۃ المراجعہ والمحاسبہ کے شرعی معیارات کا کردار
کے شرعی معیارات اور اسلامی بینکاری کی ہم آہنگی میں کردارAAOIFI

اسلامی مالیات میں انتظامِ خطرات

اسلامی مالیات میں خطرات کی اقسام
(ریگولیٹری ،لیگل رسک،شریعہ کمپلائینس رسک،پیمنٹ رسک،لیکویڈیٹی رسک وغیرہ
اسلامی مالیات میں خطرات کا انتظام

گرین فائنانسگ اور پائیدار ترقی
اسلامی مالیات اور ای کامرس، “بلاک چین”، اور کرپٹو کرنسی
اسلامی مالیات اور حلال انڈسٹری
اسلامی معاشیات میں جدید رجحانات

تکافل کی صنعت کی صورتحال ، درپیش مسائل اور ترقی کے امکانات
 تکافل کے جدید ماڈل

کانفرنس کی تاریخ ، 1 ، 3 نومبر 2023

ملخص بھیجنے کے لیے آخری تاریخ: 25 ستمبر2023

ملخص کی قبولیت کی اطلاع: 30 ستمبر 2023

مکمل مقالہ بھیجنے کی تاریخ: 15 اکتوبر 2023

چیف آرگنائزر

پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی
رابطہ نمبر:0092519573100, 0092519573101
mohyuddin.hashmi@aiou.edu.pkای میل

کانفرنس سیکریٹری

ڈاکٹر احمد عبدالرحمن
0092519573381رابطہ نمبر
icit@aiou.edu.pkای میل

رجسٹریشن کا طریقہ کار

ایبسٹریکٹ درج ذیل لنک پر جمع کروائیں
https://forms.gle/qtDo7C5CYyhHzRoG8گوگل فارم کا لنک
ایبسٹریکٹ سبمشن کی تاریخ گزرچکی ہے۔

رجسٹریشن کی فیس

فیس برائے مقالہ نگاران

Virtual Presentation for Pakistani ScholarsRs. 1000
On-Campus Presentation for Pakistani ScholarsRs.2000
On-Campus Presentation + Accommodation for Pakistani ScholarsRs.3000
Certificate Fee (for Co-author)Rs. 1000
Refreshment/ Lunch and Certificate Fee (for Co-author)Rs. 2000
Accommodation/ Refreshment/ Lunch and Certificate Fee (for Co-author)Rs. 3000

مقالہ نگاروں کے لیے رجسٹریشن کا فارم

Fee submission form for Presenters
https://forms.gle/oikd6HFKz3cTJ9iK8

فیس برائے شرکاء

Certificate
Fee
Rs. 1000
Certificate Fee +
Refreshment/Lunch
Rs.2000
Certificate Fee +
Refreshment/Lunch + Accommodation (Subject to availability)
Rs.5000
Certificate Fee + Refreshment/Lunch + Accommodation for Students (Subject to availability)Rs. 3000

شرکاء کے لیے رجسٹریشن کا فارم

Registration form for Presenters
https://forms.gle/hwNtVaix4Nwys4Q88

فیس جمع کروانے کا طریقہ کار

  1. Open the link http://online.aiou.edu.pk/challan/Other.aspx
  2. Write the Name of the participant in Name/Dept/Region box
  3. Select “Conference Fee” from Purpose of Fee box
  4. Write “icit2023” in Description box (Please avoid writing description other than “icit2023 ” in description box)
  5. Write amount in amount box
  6. Click on “I agree”
  7. Click on Download button
  8. Get print of the generated challan and deposit in any branch of ABL, MCB, FWBL, UBL or through Easypaisa, Jazzcash, Upaisa
  9. Submit AIOU copy on the google link or to the Registration desk on the day of conference

استقبالیہ ڈیسک پر بھی برموقع فیس جمع کروائی جاسکتی ہے۔