تین روزہ بین الا قوامی کا نفرنس

اجتہاد بالمقاصد

تاریخ : 22 ، 24 مئی2024

منتظمین

شعبہ فکر اسلامی،تاریخ وثقافت، کلیۂ عربی وعلوم اسلامیہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد
بتعاون: ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان، جامعہ محمدی شریف چنیوٹ

مقام

ڈبلیو ایم ذکی ہال
اکیڈمک کمپلیکس
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

شریعت ِ اسلامیہ کے چار بنیادی ماخذ قرآن مجید، سنت رسول اللہ ﷺ، اجماع اور قیاس و اجتہاد ہیں۔ ا ن میں قیاس و اجتہاد ایسا ماخذ ہے جس کے ذریعہ قیامت تک پیش آمدہ جدید مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ شریعت کا منشاءو مراد مخلوقِ خدا کی خیر اور بھلائی ہے اس لیے شریعت نے کچھ مقاصد بھی متعین کر دیئے ہیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے فقہی مسائل میں اجتہاد کرنا اجتہاد بالمقاصد کہلاتا ہے ۔ بوقت اجتہاد مقاصد شریعہ کو مدِ نظر رکھناایک قدیم روایت ہے جو فکرِ اسلامی کی ابتداء سے چلی آرہی ہے، تاہم عصر حاضر میں اس کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس لیے علماءومحققین کے لیے ضروری ہے کہ اپنے زمانے کی حاجتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے شریعتِ اسلامیہ کی روشنی میں اجتہاد بالمقاصد کو معتدل انداز میں رواج دیں تاکہ پیش آمدہ جدید مسائل کا حکمِ شرعی معلوم ہو اور مسلمانوں کے مفادِ عام میں ہو۔نصوص شرعیہ کو سمجھنے اور پیش آمدہ نئے مسائل کا حل جاننے کے لیے مقاصد شریعت اور اجتہاد بالمقاصد کی معرفت انتہائی ضروری ہے۔ اس لیے اجتہاد، استنباط، فتویٰ اور عدالتی فیصلوں کے لیے شریعت کے اسرار و مقاصد عامہ کو جاننا ناگزیر ہے۔ اسی لیے موجودہ دور میں تحقیق، تصنیف، تدوین اور تدریس کی سطح پر مقاصد شریعہ میں دلچسپی اور توجہ بڑھ رہی ہے۔اسی اہمیت کے پیش نظر شعبہ فکراسلامی تاریخ وثقافت ، علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی اسلام آباد نے حسب روایت سالانہ کانفرنس کے لیے ” اجتہاد بالمقاصد ” کا عنوان منتخب کیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد ماہرین کو اس موضوع پر اپنے خیالات اور تجربات کے تبادلہ کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ پیش آمدہ جدید مسائل کے حل کے لیے اجتہاد بالمقاصد کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا جاسکے ۔ چنا نچہ محققین ، اساتذہ اور طلبائے تحقیق کو اس کانفرنس میں مقالہ جات پیش کرنے اور شرکت کرنے کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

ادّلہ شریعہ
مقاصد شریعہ
مقاصد شریعہ: ثبوت اور دلائل
مقاصد شریعہ کا ارتقاء: عہد نبوی ﷺ تا عصر حاضر
مقاصد شریعہ: ضرورت،اہمیت اور اثرات
اجتہاد بالمقاصد: اصول و قواعد
اجتہاد بالمقاصد   اور جدید طبّی مسائل
اجتہاد بالمقاصد اور سماجی و ثقافتی مسائل
اجتہاد بالمقاصد اور فتویٰ  نویسی
اجتہاد بالمقاصد: تحدیات و امکانات

ملخص جمع کرانے کی تاریخ : 19 اپریل 2024
ملخص کی منظوری کا اعلان : 26 اپریل 2024
مقالہ جمع کرانے کی تاریخ : 2 مئی 2024
کانفرنس کی تاریخ : 22 تا 24 مئی 2024

چیف آرگنائزر

پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی
رابطہ نمبر:0092519573100, 0092519573101
mohyuddin.hashmi@aiou.edu.pkای میل

کانفرنس سیکریٹری

ڈاکٹر احمد رضا
0092 335 810 28 26 , 0092519573373رابطہ نمبر
icit@aiou.edu.pk , ahmad.raza@aiou.edu.pkای میل

کانفرنس کمیٹی ممبرز

ڈاکٹرمحمد  ر یاض محمود (ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فکراسلامی  تاریخ وثقافت)
ڈاکٹر حافظ طاہراسلام  (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فکراسلامی  تاریخ وثقافت)
ڈاکٹراحمدعبدالرحمان(لیکچرر شعبہ فکراسلامی  تاریخ وثقافت)
ڈاکٹرحافظ سعیدالرحمان (لیکچرر شعبہ فکراسلامی  تاریخ وثقافت)

رجسٹریشن کا طریقہ کار

ایبسٹریکٹ درج ذیل لنک پر جمع کروائیں
https://tinyurl.com/icit2024 :گوگل فارم کا لنک

رجسٹریشن کی فیس

انٹرنیشنل سکالرزکےلیے: 100 ڈالر
نیشنل سکالرزکےلیے مع قیام و طعام: 5000 روپے
نیشنل سکالرزکےلیے بغیر رہائش : 3000 روپے
کانفرنس سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے: 2000 روپے

فیس جمع کروانے کا طریقہ کار

  1. Open the link http://online.aiou.edu.pk/challan/Other.aspx
  2. Write the Name of the participant in Name/Dept/Region box
  3. Select “Conference Fee” from Purpose of Fee box
  4. Write “icit2023” in Description box (Please avoid writing description other than “icit2023 ” in description box)
  5. Write amount in amount box
  6. Click on “I agree”
  7. Click on Download button
  8. Get print of the generated challan and deposit in any branch of ABL, MCB, FWBL, UBL or through Easypaisa, Jazzcash, Upaisa
  9. Submit AIOU copy on the google link or to the Registration desk on the day of conference

استقبالیہ ڈیسک پر برموقع فیس بھی جمع کروائی جاسکتی ہے۔

Nh Ckut Hz Ot Min Luy Cay